صدقہ الفطر ایک ایسا صدقہ ہے جو ہر مسلمان مرد و وعورت، بچے جوان بوڑھے، آزاد و غلام پر فرض ہے، اگر کوئی کسی کی کفالت می... — bukhari 1512 (1/10)
Zoom
Poster

📖 Sahih al-Bukhari 1512

صدقہ الفطر ایک ایسا صدقہ ہے جو ہر مسلمان مرد و وعورت، بچے جوان بوڑھے، آزاد و غلام پر فرض ہے، اگر کوئی کسی کی کفالت می...

صدقہ الفطر ایک ایسا صدقہ ہے جو ہر مسلمان مرد و وعورت، بچے جوان بوڑھے، آزاد و غلام پر فرض ہے، اگر کوئی کسی کی کفالت میں ہے تو اس کا کفیل یہ صدقہ دے گا۔ صدقہ فطر دینے سے ایک تو روزے دار کی کمی کوتاہی اور لغویات جو روزے کی حالت میں سرزد ہوگئی ہو وہ معاف ہو جاتی ہے، دوسرا مسکین کو اپنی عید کی خوشی میں شامل کرنے کے لیے انہیں کھانا دینا ہے، جو ایک صاع (تقریباً اڑھائی کلو) اناج ہے، صدقہ فطر کی لیے لازمی ہے کہ اسے عید کی نماز سے قبل قبل ادا کیا جائے اور ایک دو دن پہلے بھی دیا جا سکتا ہے مگر اس سے پہلے دینا بھی جائز نہیں، اور اگر عید کی نماز کے بعد ادا کیا جائے گا تو وہ عام صدقہ کہلائے گا۔ -عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر صائم کو لغو اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے کھانے کے لیے فرض کیا ہے، لہٰذا جو اسے ( عید کی ) نماز سے پہلے ادا کرے گا تو یہ مقبول صدقہ ہو گا اور جو اسے نماز کے بعد ادا کرے گا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہو گا۔ سنن ابو داؤد 1609-عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع جَو یا ایک صاع کھجور کا صدقہ فطر، چھوٹے، بڑے، آزاد اور غلام سب پر فرض قرار دیا۔ صحيح البخاري 1512 ہم ایک صاع خوراک یاایک صاع جویا ایک صاع کھجور یا ایک صاع پنیر یا ایک صاع منقی بطور صدقہ فطر دیا کرتے تھے۔ صحيح البخاري 1506 رسول اللہ ﷺ نےصدقۃ الفطرہر چھوٹے ،بڑے ، آزداورغلام کی جانب سے نکالنے کا حکم دیاجن کے تم کفیل ہو۔ [ سنن دارقطنی 12 | 2077 (UR) ]

#islamstatus360 #ZakatulFitr #EidAlFitr #Charity #Fasting

Hadith · Ramadan · Eid

Related

Back to Media Gallery